(ایجنسیز)
کوالالمپور…ملائیشیا کا آٹھ روز قبل لاپتا ہونے والا طیارہ اب تک نہیں مل سکا ہے،تفتیش کار کہتے ہیں کہ طیارے کو پائلٹ یا جہاز میں سوار کسی اورشخص نے ہائی جیک کیااور نامعلوم مقام کی طرف لے گیا،کوالالمپور میں ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کے مطابق طیارے میں سوار کسی شخص یا پائلٹ نے
طیارے کو ہائی جیک کیا،تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ جہاز کو کیوں ہائی جیک کیا گیا اورکس مقام پر لے جایا گیا ہے،ایک ہفتے قبل کوالالمپور سے بیجنگ جانے والاجہاز لاپتا ہو گیا تھا،جس کے بعد سے مختلف خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ،ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ جہاز نے اپنا راستہ تبدیل کیا ہویا واپسی کے لیے رخ بدلا ہو۔